LIVE

کے پی اسمبلی کے انتخابات کے دوران دہشتگردی کا خدشہ رد نہیں کیا جاسکتا: آئی جی

ویب ڈیسک
February 08, 2023
 

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پولیس لینے پر بھی کمی پوری نہیں ہوسکتی، فوج اور ایف سی کی مدد درکار ہوگی: معظم جاہ انصاری/ فائل فوٹو

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ رد نہیں کیا جاسکتا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 57 ہزار اہل کاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پولیس لینے پر بھی کمی پوری نہیں ہوسکتی، فوج اور ایف سی کی مدد درکار ہوگی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی تعیناتی کے لیے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع سے رابطے میں ہیں تاکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جاسکے۔

 چیف سیکرٹری کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ انتخابات سے قبل تمام اضلاع میں غیر جانب دار افسران تعینات ہوں۔