LIVE

صحت کارڈ ختم کرنا عوام دشمن ذہنیت کا عکاس ہے: شوکت ترین

ویب ڈیسک
February 09, 2023
 

رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین نے حکومتی فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو طویل کابینہ اور مہنگے غیر ملکی دوروں پر پیسہ خرچ کرنا پسند ہے— فوٹو: فائل

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کا صحت کارڈ ختم کرنا عوام دشمن ذہنیت کا عکاس ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین نے حکومتی فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو طویل کابینہ اور مہنگے غیر ملکی دوروں پر پیسہ خرچ کرنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام الیکشن میں فیصلہ دیں گے جس سے یہ حکومت خوف زدہ ہے۔