LIVE

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ شان

ویب ڈیسک
February 12, 2023
 

 پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے : اداکار کی پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو/فوٹوفائل

سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ پاکستان اور  بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ 

لاہور میں منعقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے  شان شاہد کا کہنا تھا امجد اسلام امجد سمیت سب بڑی شخصیات اور ادبی لوگ تو چلے گئے صرف سیاستدان بچ گئے ہیں، عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے۔

اداکار نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔

دوران گفتگو شان شاہد نے کشمیر سے متعلق گفتگو میں کہا کہ  کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے، لاک ڈاؤن میں ہم سے دن نہیں گنے جا رہے تھے تو کشمیر کی حالت کیا ہوگی؟ آزادی حاصل کرنا ہر ایک کا حق ہے۔

شان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے ہیں، سیاسی لوگوں کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ پنجابی فلمیں اب بچوں کی فلمیں ہیں۔