LIVE

شاہد خاقان نے شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک
February 14, 2023
 

اگر شوکت ترین نے قانون توڑا ہے تو اُن کا ٹرائل ہوناچاہیے، ان کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں: سابق وزیراعظم/ فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر شوکت ترین نے قانون توڑا ہے تو اُن کا ٹرائل ہوناچاہیے، ان کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بہت پہلے آگاہ کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کی سربراہی میں پارٹی میں کوئی نئی قیادت آتی ہے تو میں اس تنظیم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نوازشریف کا ساتھی ہوں۔