LIVE

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر

سہیل عمران
February 14, 2023
 

دھانی کے متبادل کھلاڑی کیلئے مشاورت جاری ہے، ترجمان ملتان سلطانز— فوٹو: ملتان سلطانز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ شاہنوازدھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے، دھانی کے متبادل کھلاڑی کیلئے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ ہو سکتے ہیں۔