LIVE

میرا گانا پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے اچھا ہے: چاہت فتح علی خان

مرتضیٰ علی شاہ
February 15, 2023
 

لندن میں مقیم مقامی گلوکار اور موسیقار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کیلئے ان کا بنایا گیا ترانہ پی سی بی کے آفیشل ترانے سے زیادہ اچھا ہے۔

لندن میں جیونیوز سے گفتگو کے دوران  صحافی نے چاہت فتح علی خان   سے  پی ایس 7 ، پی ایس ایل 8 اور ان کے بنائے گئے ترانے کے موازنے سے متعلق  سوال کیا جس کے جواب میں چاہت فتح علی خان  نے کہا کہ  ’ یہ سب اللہ کا کرم ہے کیوں کہ اگر آپ سوشل میڈیا دیکھیں  تو میرے بنائے گئے گانے کو زیادہ دیکھا جارہا ہے، پی ایس ایل آفیشل کا نیا ترانہ اچھا  ہے لیکن اسٹائل وہی پرانا ہے،  ہماری گلوکاری کی فیلڈ ایسی ہے جس میں ہمارے  مداح  ناظرین اور سامعین نئی نئی ایجادات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘ 

چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا کہ  ’میرا خیال ہے کہ میرا گانا زیادہ اچھا ہے کیوں کہ  وہ منفرد ہے، میں نے ایک نئے اسٹائل سے گایا ہے،  پی ایس ایل کیلئے لکھے گئے گانے کی میری لیرکس بہت آسان ہیں، اس گانے کو ریلیز کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں کے والدین کی میرے  پاس کالز اور  میسیجز  آرہے ہیں کہ ہمارے بچے آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں ‘۔

چاہت فتح علی خان  نے مزید کہاکہ ’میرے لیرکس اور منفرد انداز سے گائے گانے نے  پچھلے  پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے، اب کے پی ایس ایل ترانے کو تو زیادہ لوگ  دیکھ ہی نہیں رہے‘۔