LIVE

ویمن ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کی منیبہ نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک
February 15, 2023
 

منیبہ علی نے آئرلینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ فوٹو کرک انفو

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی بیٹر بن گئی ہیں۔