LIVE

گھریلو ناچاقی سے تنگ نوبیاہتا دلہن نے خودکشی کرلی

ابوبکرصدیق
February 19, 2023
 

متوفیہ کا زخمی حالت میں بیان ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں انھوں نے خودکشی کہ وجہ گھریلو ناچاقی بتایا تھا: پولیس/فوٹوفائل

پشاور کے علاقے  سوری زئی میں نوبیاہتا دلہن نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق، خاتون کا شوہر اور دیو روں کے ساتھ تنازع چلا  آرہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  نوبیاہتا دلہن جان کی بازی ہارگئی۔

ایف آئی آر کا عکس

پولیس کے مطابق  لڑکی کی خودکشی کے  واقعے کا مقدمہ  تھانہ انقلاب میں   درج کرلیا گیا،نوبیاہتا دلہن کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی ہے ،متوفیہ کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متوفیہ کا زخمی حالت میں بیان ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں انھوں نے خودکشی کہ وجہ گھریلو ناچاقی بتایا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دفعہ 325 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،کیس میں مزید تفتیش کی جائے گی، ضرورت پڑی تو ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔