LIVE

ادھار پر تیل اور ایل این جی کی فراہمی، پاکستانی وفد بات چیت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا

ویب ڈیسک
February 21, 2023
 

فوٹو: فائل

آذربائیجان سے تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ادھار پر خریداری کے لیے بات چیت کرنے پاکستانی وفد باکو  پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں آذربائیجان پہنچا ہے، سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود بھی وفدکے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان آذربائیجان سے ادھار  پر تیل اور  ایل این جی کی فراہمی پر بات کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آذر بائیجان سے ماہانہ ایک ایل این جی کارگو  خریدنا  چاہتا ہے، پاکستانی حکام آذربائیجان کی ریاستی کمپنی سوکار سے بات چیت کر رہے ہیں۔