LIVE

سپریم کورٹ کا حکم، وفاق نے غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دیں

اعظم ملک
February 23, 2023
 

سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنےکا حکم دیا تھا۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں۔

سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنےکا حکم دیا تھا۔

غلام محمود ڈوگر کو 23 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور نگران حکومت نے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔

یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر نے اپنی برطرفی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔