LIVE

چین میں کورونا سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک
February 26, 2023
 

چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں، طبی حکام/ فائل فوٹو 

چین میں کورونا کے  وار کا سلسلہ تھم نہیں سکا، وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 7  افراد ہلاک ہوگئے۔ 

چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ  ہونے  والے تمام کورونا کیسز  اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جب کہ کورونا کیسز  میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور  29 فیصد BF.7.14 قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1 اورXBB.1.5 سمیت 22  ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔