LIVE

’شاہدہ اپنے معذور بچے کے علاج کی خاطر باہر جانا چاہتی تھیں‘

ویب ڈیسک
March 03, 2023
 

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ کا کہنا ہے کہ شاہدہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہاکی اور فٹبال پلیئر  شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ جیو نیوز کو  روداد سناتے ہوئے زاروقطار رو پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ  شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلی تھیں، وہ  اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

سعدیہ کے مطابق کشتی میں بیٹھنے کے بعد بھی  شاہدہ کا گھر والوں سے رابطہ ہوا  تھا جو آخری ثابت ہوا۔ 

دوسری جانب شاہدہ کے گھروالوں نے  میت پاکستان منتقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  اٹلی کشتی حادثےمیں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں،  شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔