LIVE

مریم نفیس نے پی ایس ایل میں اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتادیا

ویب ڈیسک
March 03, 2023
 

 
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں 500 کی دوڑ میں کرکٹر عبدالرزاق نےاداکارہ مریم نفیس کو ہرادیا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ  انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی  اعظم خان  بہت پسند ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام  ’ہارنا منع ہے‘ میں   500 کی دوڑ  میں کرکٹر عبدالرزاق نےاداکارہ مریم نفیس کو ہرادیا۔

 شو کے دوران گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  لاہور قلندرز  کے میچ پر دلچسپ تبصرہ  بھی کیا گیا۔

سابق کرکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز  نے اچھی شروعات کی تھی لیکن لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

کرکٹر  یاسر شاہ کا کہنا تھا حسین کا کھیلنا ضروری تھا اس کے نہ کھیلنے سے  ٹیم کو  نقصان ہوا۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ  مجھے منفی کردار اداکرنا اچھا لگتا ہے جب کہ کرکٹرز میں مجھے اعظم خان بہت پسند ہے۔