LIVE

’استعمال شدہ سرنجز کا دوبارہ استعمال ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کا سبب بن رہا ہے‘

محمد وقار بھٹی
March 03, 2023
 

قائمہ کمیٹی کی جانب سے فضلے کی فروخت پر وفاقی وزارت صحت کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے طبی فضلے کی فروخت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے صحت کے مطابق استعمال  شدہ سرنجز کے دوبارہ استعمال سے ایچ آئی وی اور وائرل ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے ۔

قائمہ کمیٹی کی جانب سے  فضلے کی فروخت پر  وفاقی وزارت صحت کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے ڈونیشن کے نام پر لاکھوں روپے لینے پر بھی اظہار تشویش کیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا  ہے کہ  ہزاروں طالب علم داخلہ نہ ملنے کے باعث دوسرے ملکوں میں جا کر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لہٰذا ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھائی جائیں۔