LIVE

لاہور ہائیکورٹ کا جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

شاہدحسین
March 03, 2023
 

عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کرکے جواب طلب کرلیا— فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔

عدالت نے نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔