LIVE

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: اندور ٹیسٹ کی وکٹ خراب قرار، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس جرمانہ

ویب ڈیسک
March 03, 2023
 

اندور پچ سے متعلق رپورٹ ٹیسٹ کے آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے جمع کرائی تھی۔ فوٹو سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی شہر اندور کے گراؤنڈ کی وکٹ کو خراب قرار دیدیا۔

آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لیے اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کو پچ کی خرابی کے سبب تین ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ عائد کر دیا۔

اندور کے  ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق رپورٹ ٹیسٹ کے آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے جمع کرائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہے، بھارتی بورڈ فیصلے کے خلاف14 روز کے اندر اپیل کر سکتا ہے۔