LIVE

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک
March 06, 2023
 

گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا ہے۔