LIVE

سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی

ویب ڈیسک
March 06, 2023
 

2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1715 روپے کم ہو کر 169753 روپے پر آ گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہو کر 1849 ڈالر فی اونس ہے۔