LIVE

پاکستان سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے: امریکی رکن کانگریس

راجہ زاہد اختر خانزادہ
March 07, 2023
 

فوٹو: فائل

ڈیلاس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ٹیکساس سے پاکستانی نژاد رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں  تاکہ  پاکستان اور امریکا میں آباد کمیونٹیز کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سےمتعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔