LIVE

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک
March 07, 2023
 

انٹر بینک میں ایک ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 87 پیسے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 87 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان