LIVE

رمضان میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
March 07, 2023
 

پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورسیکرٹری فوڈ و دیگراعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین لوگوں کوخصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔