LIVE

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
March 09, 2023
 

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر سوا روپے مہنگا ہوکر 279.12 روپے پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر  3 روپے 18 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کل کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا  اور آج ڈالر کی انٹربینک میں اختتامی قیمت 282 روپے 30 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ تبادلہ کا فرق 2 روپے 20 پیسے ہے۔