LIVE

اپنی بولنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں ، ننھے مداح کی شاہین سے خواہش

فیضان لاکھانی
March 09, 2023
 

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے کرکٹ فینز سے ملاقات کی ہے/اسکرین گریب

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کی ٹیم لاہور قلندرز  کے کھلاڑیوں نے  کرکٹ فینز سے ملاقات کی ہے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے کرکٹ فینز سے ملاقات کی  ہے جس کی ویڈیو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئی ہے  اس دوران مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز لیں اور دستخط کروائے۔

ملاقات کے دوران   ایک ننھے پرستار نے شاہین شاہ آفریدی سے اعظم خان کا بلا توڑنے کی خواہش کردی، ننھے مداح  کا شاہین سے کہنا تھا کہ  آپ کا فین ہوں، اپنی بولنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں۔