LIVE

کراچی ائیرپورٹ پر پھنسے مسافروں کو دبئی لے جانے کیلئے متبادل پرواز کا انتظام

افضل ندیم ڈوگر
March 10, 2023
 

ائیر لائن ذرائع کے مطابق دبئی سے متبادل طیارہ شام 6:10 پرکراچی پہنچے گا/ فائل فوٹو

کراچی ائیرپورٹ پر پھنسے مسافروں کو دبئی لے جانے کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کردیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر ممکنہ طور پر پرندہ ٹکرانے سے فلائی دبئی کے طیارے کو نقصان پہنچنے سے پھنسے 168 سے زائد مسافر ٹرانزٹ لاؤنج میں دبئی جانے کے منتظر ہیں۔ 

طیارہ پرواز کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے ائیرلائن کی جانب سے دوسرے طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

ائیر لائن ذرائع کے مطابق دبئی سے متبادل طیارہ شام 6:10  پرکراچی پہنچے گاجو کراچی ائیرپورٹ پر موجود دبئی کے 168 مسافروں کو لے کر دبئی جائے گا۔