LIVE

حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگادیا، نوٹیفکیشن جاری

سیف الرحمان
March 10, 2023
 

جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 76 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگادیا گیا۔

پاور ڈویژن نے اضافی سرچارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا اور مجموعی سرچارج بڑھ کر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 76 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔