LIVE

معروف بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی کرلی

ویب ڈیسک
March 10, 2023
 

اداکار کی تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے 62 سالہ معروف اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنما نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کرلی۔

نئی سال کی آمد پر  نریش بابو نے پاوترہ لوکیش سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ اب اداکاروں کی جوڑی نے شادی کرلی ہے اور شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

ان کی شادی میں قریبی دوستوں نے شرکت کی تاہم تقریب نریش بابو کے بھائی و سپر اسٹار مہیش بابو شریک نہیں ہوئے۔ 

نریش بابو کی یہ چوتھی اور اداکارہ کی دوسری شادی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تیسری اہلیہ نے نریش کو ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ فلیٹ میں پکڑا تھا اور چپل سے پٹائی کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

ان کی تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

نریش بابو  اور پاوترہ لوکیش کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔