LIVE

بابر اعظم دوسری اننگز میں فیلڈ میں کیوں نہیں آئے؟

فیضان لاکھانی
March 10, 2023
 

بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے— فوٹو: زلمی آفیشل

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم مدمقابل ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے۔

بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔

تاہم بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے۔ ان کی عدم موجودگی میں ٹام کولہر کیڈمور نے قیادت کی۔

ٹیم ترجمان نے بتایا کہ بابر اعظم کی کی طبیعت ناساز تھی۔