LIVE

اس مرتبہ بولرز کا کامبی نیشن نہیں بن سکا جس کا بیٹرز کو فائدہ ہوا: عبداللہ شفیق

سہیل عمران
March 12, 2023
 

پاکستانی بیٹرز نے اچھا کھیلا ہے لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں نے تھوڑا مزید اچھا کھیلا جو زیادہ نظر آرہا ہے: عبداللہ شفیق — فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ہمیشہ بولرز کی وجہ سے مشہور رہی ہے لیکن آٹھویں سیزن میں مجھے لگتا ہے کہ بولرز کا کامبی نیشن نہیں بن سکا، بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پر زیادہ فوکس اسٹرائیک ریٹ پر کرنا پڑتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اسٹرائیک کو تبدیل کرتے رہیں، میری ساری توجہ پی ایس ایل کے باقی میچز پر ہے کہ ہم ان میں اچھا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پاکستانی بیٹرز نے اچھا کھیلا ہے لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں نے تھوڑا مزیداچھا کھیلا جو زیادہ نظر آرہا ہے، بحثیت کھلاڑی ہماری بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔