LIVE

مادھوری کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
March 12, 2023
 

والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے کی جانب سے کی جاچکی ہے/فوٹو: فائل

بالی وڈ  اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ  91  برس کی عمر میں  انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گے۔

والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینےکی جانب سے  کی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ کی عمر 91 برس تھی، فی الحال ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔