LIVE

بابر اعظم کی طبیعت ناساز، اسلام آباد کیخلاف پشاور کا کپتان کون ہے؟

فیضان لاکھانی
March 12, 2023
 

اس سے قبل ملتان کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم دوسری اننگز میں فیلڈنگ کیلئے نہ آسکے تھے—فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ 8 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل میچ میں بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم وہ ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے تھے۔

بابر کو بخار تھا جس کے باعث وہ فیلڈ پر نہیں آسکے تھے۔