LIVE

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 13, 2023
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 281.61 روپے پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر  281.61 روپے پر بند ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 84  پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280.77  روپے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  2 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا ہے۔