LIVE

کراچی اور میرپورخاص کے مابین وہیل چیئر کرکٹ میچ کا انعقاد

شکیل یامین کانگا
March 13, 2023
 

 
خصوصی افراد کے حوالے سے 17 مارچ کو کراچی اور میرپورخاص کے مابین وہیل چیئر کرکٹ میچ این ای ڈی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا

خصوصی افراد کے حوالے سے 17 مارچ کو کراچی اور میرپورخاص کے مابین وہیل چیئر کرکٹ میچ این ای ڈی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

این ای ڈی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی سے پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید قیصر محمود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منسٹر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو  بھی موجود تھے۔

حشمت لودھی نے درخواست منظور کرتے ہوے 17 مارچ کو میچ کے انعقاد کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اسپیشل افراد کی نوکریوں کے حوالے سے کہا کہ انہیں آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کریں اس کی پاکستان سمیت پوری دنیا میں ڈیمانڈ ہے، 3 ماہ سے لیکر ایک سال تک کے کورسس متعارف کروائے جائیں اور ان کورسس کو سندھ ٹیکنیکل بورڈ سے رجسٹرڈ کروا کر انہیں باقاعدہ سرٹیفکیٹ دلوائےجائیں۔