LIVE

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 14, 2023
 

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ  بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 282.29 روپےکا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر  281.61 روپے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ  ایک  روپیہ کم ہوکر 284 روپے ہے۔