LIVE

کیا شاہد داماد شاہین کو کپتان بنانا چاہتے تھے؟ افواہوں پر لالا کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک
March 14, 2023
 

بہت ساری جگہوں پر کہا جارہا ہے کہ آپ شاہین کے لیے لابنگ کررہے ہیں کہ اسے کپتان بنایا جائے: میزبان کا شاہد آفریدی سے سوال/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کی خواہش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی سے میزبان سویرا پاشا نے سوال کیا کہ 'بہت ساری جگہوں پر کہا جارہا ہے کہ آپ شاہین کے لیے لابنگ کررہے ہیں کہ اسے کپتان بنایا جائے'۔

سوال سن کر شاہد آفریدی نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ 'میرا تو کرکٹ بورڈ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کو پتا ہے کہ میں شاہین کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے سے بھی منع کررہا تھا تو یہ تو پھر پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی بات ہے'۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ 'میرے مطابق جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ بالکل ٹھیک اور اچھا ہے، شاداب سینئر ہے اور بہت عرصے سے نائب کپتان ہے، تو میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں'۔

واضح رہے کہ افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔