LIVE

ڈرون واقعہ: روسی سفیر نے امریکا کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
March 15, 2023
 

امریکا روسی سرحدوں کے قریب اپنی دشمنانہ پروازوں سے باز رہے: روسی سفیر/ فائل فوٹو

امریکا کے لیے روسی سفیر نے حالیہ ڈرون واقعے کے بعد واشنگٹن کو خبردار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون تباہ ہونے کے بعد روس اور امریکا کے درمیان اب لفظی گولہ باری جاری ہے۔

اسی معاملے پر امریکا کے لیے روسی سفیر نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ روسی سرحدوں کے قریب اپنی دشمنانہ پروازوں سے باز رہے۔

روسی سفیرنے کہا ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ امریکا میڈیا میں مزید کسی قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور روسی سرحدوں کے قریب اپنی جارحانہ اور دشمنی پر مبنی پروازوں سے بھی باز رہے۔

روسی سفیرکا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے کسی بھی مسلح عمل کو کھلی دشمنی کے طورپر دیکھیں گے۔