LIVE

سابق برازیلین صدر کو سعودی عرب سے ملنے والے زیورات 5 دن میں واپس کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے—فوٹو: فائل

برازیلین عدالت نے ملک کے سابق صدر  جیئر بولسونارو  کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5 دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے۔