LIVE

زمان پارک آپریشن سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ، ماہرہ خان کا رد عمل

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہی تھیں—فوٹو: سوشل میڈیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک میں ہونے والے آپریشن سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان نے بھی تبصرہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس صورتحال کو نامعقول قرار دیتے ہوئے لکھا 'میں ہر شخص کی حفاظت اور عقل سے کام لینے کے لیے دعا گو ہوں'۔

اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں نے عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

اسکرین گریب

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ خان کو اپنے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے، وہ ایک حقیقی رہنما اور فائٹر ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہیں۔