LIVE

ملک میں ڈالرز کی قلت ، آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں

سیف الرحمان
March 16, 2023
 

سی پیک کےتحت لگی چینی آئی پی پیز کے بقایاجات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے : سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ذرائع/فوٹو: فائل 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق  سی پیک کےتحت لگے چینی  انڈیپینڈنٹ  پاور  پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

 ذرائع سی پی پی اے  کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔

ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ عدم  ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی  پیز کی مشکلات  سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔