LIVE

برطانیہ کی معروف امیر ترین شخصیت ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا: الفریڈ ولیم بیسٹ /فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

برطانیہ کے معروف اور  امیر ترین تاجر  الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ  جسے گمراہ کردے اسےکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

حال ہی میں ایلفی بیسٹ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا کیپش درج تھا، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں سنڈے ٹائمز  یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایلفی نے 1990 میں ایک  فون شاپ  سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔