LIVE

چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کیلئے کاغذی کارروائی مکمل

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کے اجرا کے لیے کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ قسط رول اوور کیے گئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا حصہ ہے، پاکستان نے یہ قرض چین کو ادا کر دیا تھا، فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔

قبل ازیں اسحاق ڈار کا سینیٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا آئی ایم ایف دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کی سپورٹ کے لیے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے کا کہہ رہا ہے، معاہدے میں تاخیر کی یہی وجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا اس مرتبہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت غیر معمولی ہو گی، ہم نے تمام چیزیں تیار کر لی ہیں، جیسے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا اسے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔