LIVE

کنگنا رناوت نے اپنے گھر پر انوکھا سائن بورڈ لگا کر دراندازوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
March 17, 2023
 

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک تصویر میں نظر آنے والے سائن بورڈ پر لکھی تحریر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی— فوٹو: اسکرین شاٹ

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی میں اپنے گھر کی  تزئین و آرائش کے دوران گھر پر ایک انوکھا وارننگ سائن لگا کر دراندازوں کو خبردار کر دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ے اپنے گھر میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کی تصاویر جاری کردی جس میں ایک تصویر میں نظر آنے والے سائن بورڈ پر لکھی تحریر نے خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

کنگنا کی جانب سے گھر کی دیوار پر لگائے گئے سائن بورڈ پر تحریر تھا کہ دراندازی نہیں، دراندازی کرنے والے کو گولی مار دی جائے گی اور بچ جانے والے کو دوبارہ گولی ماری جائے گی۔