LIVE

سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس ،’ انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے ‘

ویب ڈیسک
March 17, 2023
 

خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم والی ریس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں/ فوٹو سوشل میڈیا

سعودی عرب کے الاولی صحرا میں اونٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس پر اربوں روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کی انعامی رقم  2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرزیعنی 5 ارب95کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم والی ریس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں۔

مزید برآں اونٹ ریس میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ خطے کی تاریخ اور ورثے کیلئےنمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔