LIVE

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، سرجانی اور ملیر میں ژالہ باری

ویب ڈیسک
March 17, 2023
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے لگے جہاں ملیر اور سرجانی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی  اور بارش ہوئی۔

شہر میں سرجانی اور ملیر میں تیز بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہورہی ہے۔