LIVE

بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فیضان لاکھانی
March 17, 2023
 

بابر رضوان کو پیچھے چھوڑ کر پی ایس ایل 8 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ فوٹو پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے دوسرے ایلیمنیٹر کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رضوان نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں 11 میچز کھیل کر 516 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے آج اپنا 37 واں رن لے کر رضوان کو پیچھے چھوڑا۔

لاہور اور پشاور کے درمیان ایلیمنیٹر بابر اعظم کا اس ایڈیشن میں گیارہواں میچ ہے۔

بابر اعظم نے دوسری مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500 سے زائد رنز بنائے، بابر اعظم نے اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں 554 رنز بنائے تھے۔