LIVE

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی کا مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم

فیضان لاکھانی
March 17, 2023
 

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی۔ 8,848 میٹر اونچی ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں— فوٹو: جیو نیوز

دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوہٹسے کی اونچائی 8,516 میٹر ہے۔

نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ ایوریسٹ اور لوہٹسے سر کرنے کیلئے مارچ کے آخر میں نیپال جائیں گی۔

2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا— فوٹو: جیو نیوز

خاتون کوہ پیماء نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا۔ 2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔

خاتون کوہ پیماء نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا— فوٹو: جیو نیوز