LIVE

پیمرا نے آج کے دن کسی بھی ریلی یا جلسےکی کوریج پر پابندی عائدکردی

ویب ڈیسک
March 18, 2023
 

فوٹو: فائل

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج کے دن کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو  یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائدکردی۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  آج کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد  وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج  پر  پابندی عائدکی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہےکہ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے بھی جلوس، ریلی کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پرپابندی عائد ہے۔

پیمرا کی جانب سے پابندی پیمرا ایکٹ کی سیکشن 26 اے کے تحت عائدکی گئی۔

پیمرا نے ہدایت نامہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پرکی، جلسے جلوس کی نشریات پرپابندی کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہے۔