LIVE

فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

فیضان لاکھانی
March 18, 2023
 

فخر زمان پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے— فوٹو:فائل

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فخر زمان کے پی ایس ایل میں 100 چھکے مکمل ہوگئے اور وہ پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیے۔

پی ایس ایل میں کامران اکمل نے 89، آصف علی نے 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگائے۔