LIVE

آواران میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
March 18, 2023
 

دہشت گرد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور تینوں دہشت گردوں کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا جس پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کےتبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں، تربت روڈ پر آئی ای ڈیز دھماکوں اور فائرنگ میں بھی ملوث تھے۔