LIVE

عمران خان اسلام آباد سے واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک
March 18, 2023
 

پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے زمان پارک لاہور واپس پہنچ گئے۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس گئے تھے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کی تھی جس کے بعد وہ واپس لاہور روانہ ہوگئے تھے۔

تاہم اب عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے۔