LIVE

بلدیاتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنےکی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: حافظ نعیم

ویب ڈیسک
March 19, 2023
 

فوٹو: فائل

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنےکی سازش ہو رہی ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کے کارکن اور آلہ کار نہ بنیں، چیف الیکشن کمشنر باقی کام تو کرلیتے ہیں، ان کے لیے الیکشن کرانا بہت مشکل ہے، الیکشن کمیشن، سرکاری مشینری منصفانہ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کامقابلہ جمہوری قوتوں سے نہیں، دھونس دھاندلی سے ہے،کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، عوام کامینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، حقوق کے نام پر کراچی کو تباہ کرنے والوں سے عوام مایوس ہوگئے ہیں،  بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔